| 73093 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
سوال:جب ٹیپ ریکارڈ،ریڈیویاٹی وی پرتلاوت کی جاتی ہوتوکیااس کےلیےخاموش رہناورسنناواجب ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ٹیپ ریکارڈ،ریڈیویاٹی وی پرتلاوت کی جارہی ہواورلوگ پہلےسےاپنےکاموں میں مشغول نہ ہوں توانہیں تلاوت کےادب میں خاموش رہ کرپوری توجہ کےساتھ سنناچاہیے،اگرضروری کام ہوتوتلاوت کاسلسلہ موقوف کرکےیااس جگہ سےہٹ کرکام کرناچاہیے،اوراگرپہلےسےضروری کام یاگفتگومیں مشغول ہوں اورکوئی ریکارڈشدہ تلاوت لگادےتواگرچہ خاموش رہنااورکام چھوڑناواجب تونہیں لیکن جس قدرہوسکےادب واحترام کاخیال رکھتےہوئےتلاوت کی طرف توجہ دی جائے۔
حوالہ جات
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
26/شعبان 1442 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


