021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سات بھائی اورچھ بہنوں میں تقسیم میراث
73071میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

درخواست عرض ہےکہ ایک وراثت کی تقسیم پرراہنمائی چاہیے۔آپ کی عین نوازش ہوگی۔

ایک بلڈنگ ہے،جس کی مالیت 12500000(ایک کروڑپچیس لاکھ )ہے،ورثہ میں پہلی بیوی سے7 بیٹےاوردوبیٹیاں ہیں۔دوسری بیوی سے4بیٹیاں ہیں۔

تقسیم کس طرح ہوگی؟ شریعت کےمطابق راہنمائی فرمائیں۔شکریہ

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں مذکورہ ورثہ کےعلاوہ اگرکوئی اوروارث نہ ہوتومذکورہ بالابلڈنگ کی قیمت 12500000کومیراث میں اس طرح تقسیم کیاجائےگاکہ بھائیوں کوبہنوں کےمقابلےمیں دوگناحصہ ملےگا۔

یعنی ہربھائی کو1250000ملیں گےاورہربہن کو 625000روپےملیں گے۔

حوالہ جات
قال اللہ تعالی فی "سورۃ النساء" آیت 11:
یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکرمثل حظ الانثیین۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

22/شعبان 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب