021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
صحابہ کرام پر ڈرامہ بنانا کیسا ہے؟
73277جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

عرب ممالک نے 2012 میں ڈرامہ بنایا (عمر سیریز) نام سے، آجکل یہ پاکستان میں مشہور ہو رہا ہے،اس میں صحابہ کرام کی زندگی کو فلمایا گیا، میرے خیال سے یہ مناسب نہیں،اسطرح جب بھی کسی صحابی کا ذکر ہوگاتو ہمارے سامنے فلم کے ایکٹر کی شکل آجائے گی وغیرہ وغیرہ ، کیا صحابہ کرام کی زندگی پر فلم بنانا صحیح ہے؟بنانے والے اور دیکھنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟بندہ ناچیز نے ابھی تک ڈرامہ نہیں دیکھا یہ سب دوستوں اور گوگل سے معلومات لی ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فلم درحقیقت ایک قسم کی عکاسی اور خاکہ سازی ہے، اور مقدس ہستیوں کی خاکہ سازی  انکے احترام کے منافی ہے، لہذاانبیاء اور صحابہ کرام اور تابعین وغیرہ جیسی مقدس ہستیوں کی زندگی فلمانایا ایسی فلمیں دیکھنا درست نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۹شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب