021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کمیٹی کا حکم
73428جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے ہاں تدفین کے لیے پتھر (پڑیاں) منگوائے جاتے ہیں، کمیٹی کی شکل میں فی گھر ہزار روپے دینے ہوتے ہیں، سالانہ یا جب پتھر ختم ہوجائیں اور جو ہزار روپے جمع نہ کروائے اس کے گھر کی میت کے لیے پتھر نہیں دئےجاتے،  شرعی رہنمائی درکار ہے، نیز کیا میت کمیٹی والا فتوی یہاں بھی لاگو ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمیٹی کا مروجہ طرز عمل جائز نہیں، البتہ اگر کمیٹی کے ارکان وقف چندہ کی نیت سے رقم جمع کریں اور ارکان کے علاوہ بھی ایک دو بندے ایسے شامل کئے جائیں جو چندہ کے بغیر بھی بوقت ضرورت فنڈ کے مستحق ہوں تو اس طرح اس کی گنجائش ہوسکتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب