021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پنج پیری عالم کو درس قرآن کے لیے موقع دینا
73426جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اگر کوئی پنج پیری ( مماتی) عالم ترجمہ قرآن مجید  پڑھانے کے لیے کسی دیوبندی عقیدہ رکھنے والے شخص سے جگہ مانگے تو کیا اس کے لیے جگہ کا بندوبست کرنا اور اس کا ترجمہ سننے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنا ٹھیک ہے؟ جبکہ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اس نے ترجمہ کے دوران اپنے عقائد بھی بیان کرنے ہونگے جس سے لوگوں میں عقائد کو رواج ملے گا، جسے ہم بدعت سمجھتے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اختلافی مسائل میں جمہور کے مخالف نظریات بیان نہ کرنے کی شرط پر آمادہ ہو تو اسے خدمت قرآن کا موقع دینا  جائز ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب