021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین طلاقیں دینےکےبعدشوہرکاطلاق سےانکار
73823طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

سوال:میرانام ارم ہےولدنوراللہ خان،میری شادی عبدالصمدولدشاہدکےساتھ دس سال پہلے ہوئی،شادی کےبعد ان کارویہ چندماہ میں تبدیل ہوگیااوروجہ ان کی کزن کےساتھ افئیرتھا،میں نےکوشش کی کہ یہ سلسلہ بندہو،لیکن مجھےیہ پتہ نہیں تھاکہ عبدالصمدکےتعلقات اس کےعلاوہ بھی کافی ساری لڑکیوں کے ساتھ ہیں،جب میں ان کوروکتی توالٹامجھے مارناشروع کرتے،میں نےدس سال نوکرانی بن کےگزارےاورنوبت یہاں تک پہنچی کہ میں نےعبدالصمدکواپنی بھابھی کےساتھ نازیباحرکت کرتےہوئےپکڑا،جب سسرال والوں کوبتایاتووہ کہنےلگےکہ اپنےبچوں کےلیےزندگی گزارو۔

ایک ہفتہ پہلےعبدالصمدنےمجھےمیرےبھائی فہدااورمیرےابوکےسامنےتین دفعہ طلاق دی اوروجہ یہ تھی کہ میں نےاپنےامی ابوکےگھرکےکاغذات اورنقدی510000پانچ لاکھ دس ہزاران کےپاس بطورامانت رکھوائےہوئےتھے،وہ مانگنےپرانہوں نےہنگامہ کیااورمجھے طلاق بھی دی،اوراس سےپہلے بھی اس شخص نےمجھے طلاق دی تھی،پھریہ کہنےلگےکہ یہ طلاق نہیں ہوئی،تمہیں سننےمیں غلطی ہوئی ہے،آپ بڑوں سےالتماس ہے کہ میری راہنمائی فرمائیں شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگرواقعتاشوہرنےتین طلاقیں دی ہیں،توآپ پرتین طلاق مغلظہ واقع ہوچکی ہیں،بعدمیں شوہرکی طرف سےغلط بیانی کاشرعاکوئی اعتبارنہیں،اس کےبعدبغیرحلالہ کےشوہرسےدوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔

موجودہ صورت میں جتناجلدہوسکےشوہرسےعلیحدگی اختیارکی جائےاورعدت گزارکرکہیں اورچاہیں توشادی کرسکتی ہیں۔

حوالہ جات
"ھدایۃ " 2 /378:
وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ الخ لاتحل لہ حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحاصحیحاویدخل بہاثم یطلقہاأویموت عنہا۔
"صحيح البخاري '7 / 439 :
حدثنا محمد حدثنا أبو معاوية حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت طلق رجل امرأته فتزوجت زوجا غيره فطلقها وكانت معه مثل الهدبة فلم تصل منه إلى شيء تريده فلم يلبث أن طلقها فأتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله إن زوجي طلقني وإني تزوجت زوجا غيره فدخل بي ولم يكن معه إلا مثل الهدبة فلم يقربني إلا هنة واحدة لم يصل مني إلى شيء فأحل لزوجي الأول فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تحلين لزوجك الأول حتى يذوق الآخر عسيلتك وتذوقي عسيلته۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

02/محرم الحرام 1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب