021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زیادہ پیسےدےکررشتہ لینا
73835نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

سلام مسنون کےبعدعرض یہ ہےکہ میں ایک 36سالہ نوجوان ہوں،لڑکپن کےشروع ہی سےایک مشت زنی کرنےوالےہم عصرکی غلط چلن کی وجہ سےعادت بدکاشکارہوکردین ودنیاکی بھلائیوں سےدورجاپڑاہوں۔

اب اتنابےحیاہوچکاہوں کہ گھرمیں رہائش پذیربہنوں کوبھی دیکھ کرمشت زنی کرلیتاہوں،حافظ قرآن ہوں،درجہ سابعہ تک علماء دیوبندسےدرس نظامی پڑھنےکی وجہ سےان بہنوں سےاورگاؤں کی دوسری عورتوں سے(کبھی اتفاق بھی نہیں ہوا)زناء سےبچاہواہوں۔

اب قابل غورعمل یہ ہےکہ گناہوں کی کثرت کی وجہ سےایک طرف توایمان مشکوک ہوچکاہے،اوردوسری جانب 23سال کی عمرتک دینی تعلیم کی طرف متوجہ رہنےکی وجہ سےکوئی قابل ذکرہنربھی حاصل نہیں کرسکا،جس کی وجہ سےسال دوسال کےاندرکبھی کبھارجنون کےمرض میں مبتلاء ہونےکی وجہ سےکوئی بیٹی یابہن کارشتہ دینےپرتیارنہیں،اورمیری حالت یہ ہےکہ مشت زنی سےبچناایک ناممکن حدتک مشکل ہوچکاہے۔

اب مسئلہ یہ پوچھناہےکہ کیامیں پیسےدےکرپٹھان برادری سےرشتہ حاصل کرسکتاہوں؟؟میں نےسناہےپٹھان لوگ ان پیسوں سےاپنی بیٹی کوجہیز خریدکردیتےہیں۔والسلام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 

صورت مسئولہ میں مذکورہ بالاطریقہ سےاگررشتہ ملنےکی امیدہوتواس طرح بھی رشتہ کیاجاسکتاہے،شرعااس میں کوئی حرج نہیں ہوگا،بلکہ رشتہ کرنےمیں جلدی کرناضروری ہےتاکہ اس گناہ  سےجان چھوٹ سکے۔

واضح رہےکہ شرعامہرکی کم سےکم مقداردس درہم ہے،جس کی مالیت آج کل کےحساب سےتقریبا4000بنتی ہے،زیادہ سےزیادہ مہرکی کوئی مقدارشرعامقررنہیں،البتہ ایسانکاح جس میں جہیزیامہرکےاخراجات کم سےکم ہوں اس کوبابرکت کہاگیاہے،اس لحاظ سےکوشش کرنی چاہیےکہ کم سےکم اخراجات ہوں۔جب تک شادی نہ ہواس وقت تک کوشش کریں کہ کسی اللہ والےکی صحبت اوراس کے ساتھ اصلاحی  تعلق قائم رکھیں،تاکہ اس طرح کےمزیدگناہوں سےبچ سکیں۔

اب تک جتناگناہ ہوچکا،اس سےتوبہ واستغفاربھی ضروری ہے،گناہ کی وجہ سےمایوس نہیں ہوناچاہیے،بلکہ مسلسل توبہ واستغفارکیاجائےتواللہ تعالی کی طرف سےگناہ چھوڑنےکےاسباب خودبخودپیداہوجاتےہیں۔

حوالہ جات
"مسنداحمد82/6”:
عن عائشۃ رضی اللہ عنہاقالت قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم أعظم النکاح برکۃ أیسرہ مؤنۃ ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

02/محرم الحرام 1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب