021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان بینک کے میوچل فنڈ میں انویسٹ کرنے کا حکم
71437مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میرا سوال اسلامک میوچل فنڈز میں انویسٹ کرنے کے متعلق ہے ؟میزان بنک کا بھی میوچل فنڈ ہےوہ کہتے ہیں ہمارا شریعہ سے ہم آہنگ میوچل فنڈ ہے، تو کیا میزان   بنک کے میوچل فنڈ میں انویسٹ کرنا شرعا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

المیزان انویسٹمنٹ کمپنی جو میوچل فنڈز کےلئے انویسٹمنٹ لیتی ہے ،یہ کمپنی مستند علماء کے زیرِ نگرانی چل رہی ہے ۔یہ کمپنی مضاربہ یا مشارکہ کی بنیاد پر انوسیٹمنٹ لیتی ہے ، اس میں کسی معین نفع کا وعدہ نہیں کیا جاتا بلکہ نفع و نقصان دونوں کا احتمال ہوتا ہے،اور یہ کمپنی آگے ان کمپنیز میں   انویسٹ کرتی ہے جن کے بارے میں  کمپنی کے شریعہ ایڈوائزر تصدیق کرتے ہیں کہ ان کمپنیز کا کاروبار شریعہ کے مطابق ہے۔لہذا ان امور کو دیکھتےہوئے ان میوچل فنڈز میں انویسٹ کرنا جائز ہے۔

 

حوالہ جات
الاختيار لتعليل المختار (3/ 19)
المضارب شريك رب المال في الربح، ورأس ماله الضرب في الأرض، فإذا سلم رأس المال إليه فهو أمانة، فإذا تصرف فيه فهو وكيل.
اللباب في شرح الكتاب (2/ 132)
ومن شرطها (المضاربۃ)أن يكون الربح بينهما مشاعاً لا يستحق أحدهما منه دراهم مسماةً.
Meezan Islamic Fund is an open-end Shariah Compliant equity scheme. The Fund invests only in those listed companies that have been approved by our Shariah Advisor as Shariah compliant.
https://www.almeezangroup.com/what-we-offer/mutual-funds/equity-funds/
https://www.almeezangroup.com/what-we-offer/mutual-funds/equity-funds/

محمد عبدالر حمن ناصر

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی پاکستان

22/06/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب