73576 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
ایک واعظ نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت جبریل علیہ السلام پہلے محض ایک فرشتہ تھے وہ قرآن لائے تو سیدالملائکہ بن گئے ۔آخری نبی ﷺ پر قرآن نازل ہوا تو وہ سیدالانبیاء بن گئے ۔ رمضان میں جو برکت آتی ہے وہ روزوں کی وجہ سے نہیں بلکہ قرآن پڑھنے کی وجہ سےہے۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ یہی حقیقت ہے یا قرآن کی فضیلت کے علاوہ بھی ان عبادات کی کچھ حقیقت ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واعظ نے اس معاملہ میں مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے اور ان باتوں پر قرآن و حدیث سے کوئی دلیل بھی نہیں ہے۔حضورِ اقدس ﷺ،حضرت جبرائیل ؑ اور رمضان المبارک ان تمام کی قرآن مجید کے علاوہ بھی اپنی فضیلت و عظمت ہے۔
حوالہ جات
{ وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ (192) نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ } [الشعراء: 192، 193]
قوت المغتذي على جامع الترمذي (2/ 779)
عن أبي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أنا سيد ولد آدم يوم القيامة ولا فخر، وبيدي لواء الحمد ولا فخر، وما من نبي يومئذ آدم فمن سواه إلا تحت لوائي، وأنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر».
الفتح الرباني لترتيب مسند الإمام أحمد بن حنبل الشيباني (9/ 219)
عن أبى هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلَّى الله عليه وعلى آله وصحبه وسلَّم من صام رمضان إيمانًا واحتسابًا غفر له ما تقدَّم من ذنبه.
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
30/11/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |