021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رنگ لائٹ بیچنے کا حکم
73292خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

رنگ لائٹ بیچنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رنگ لائٹ ویڈیو بنانے اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے ۔اس کے ذریعہ سے جس چیز کی ویڈیو وغیرہ بنانی ہو اس پر لائٹ کا فوکس کیا جاتا ہے ۔اس کا جائز اور ناجائز دونوں  طرح کا استعمال موجود ہے ، ہر وہ چیز جس کاجائز اور ناجائز دونوں طرح کااستعمال موجود ہو اسے بیچنا جائز ہے۔ البتہ اگر بیچنے والے کو یقینی علم ہو گیا کہ خریدار اسے ناجائز کام میں ہی استعمال کرے گا تو اس صورت میں اسے بیچنا جائز نہ ہوگا۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5/ 416)
ولا بأس ببيع العصير ممن يتخذه خمرا في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -  لان المعصیۃ لا تقوم بعینہ ......وقال صاحباه: يكره،

محمد عبدالر حمن ناصر

جامعۃ الرشید کراچی

29/10/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب