021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مضاربت میں خلاف ورزی کی صورت میں نفع کا حکم
74686مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

مضارب اگر مضاربت میں  رب المال کے  حکم  کی خلاف ورزی کرے   اور  مضاربت میں نفع ہو جائے، اور رب المال نفع لینے پر راضی ہو جائے  تو کیا اس کے لیے نفع لینا حلال ہوگا؟

o

اگر مضارب نے رب المال کی  شرط کی خلاف کوئی کام کیا تو شراء مضارب کے لیے ہوگی ، نقصان  ہوا تو وہ بھی اسی پر آئے گا اور منافع کا بھی وہی مالک ہوگا ، لیکن اس منافع میں چونکہ خبث آگیا ہے اس لیے یہ واجب التصدق ہے ،اور جس چیز میں کسی غیر کے حق کی وجہ سے خبث آگیا ہو  تو اسے صدقہ کرنے کے بجائے مالک پر رد کرنا  ضروری ہے لیکن اس پر اسے مجبور نہیں کیا جائے گا ،لہذااگر مضارب رب المال کو  نفع  دیتا ہے تو یہ منافع لینا اس کے لیے حلال ہے۔گو وہ اس کو حق گردان کر مطالبہ نہیں کرسکتا۔

حوالہ جات

و فی الفتاوی الھندیۃ:إن خص له رب المال التصرف في البلد بعينه أو في سلعة بعينها تتقيد به ولم يجز له أن يتجاوز ذلك وكذا ليس له أن يدفعه بضاعة إلى من يخرجها من تلك البلد فإن أخرج إلى غير ذلك البلد فاشترى ضمن ذلك له، وله ربحه وعليه وضيعته.(الفتاوی الھندیۃ:4/297)
قال العلامۃ الحصکفی رحمۃ اللہ علیہ: (وشركة إن ربح وغصب إن خالف وإن أجاز) رب المال (بعده) لصيرورته عاصبا بالمخالفة.(درالمختار:545)
قال الامام المرغینانی رحمۃ اللہ علیہ:  فيكون سبيله التصدق في رواية، ويرده عليه في رواية لأن الخبث لحقه، وهذا أصح لكنه استحباب لا جبر لأن الحق له. .(الھدایۃ:3/94)
قال الامام  ابن الھمام رحمۃ اللہ علیہ:   (‌فيكون ‌سبيله ‌التصدق ‌في ‌رواية، ويرده عليه في رواية) أخرى (وهي الأصح لأن الخبث لحق الأصيل) لا لحق الشرع فيرده إليه ليصل إلى حقه (لأن الحق له) وهذا يفيد أنه يطيب له فقيرا كان أو غنيا، وفيه روايتان، والأوجه طيبه له وإن كان غنيا لما ذكرنا من أن الحق له (إلا أنه استحباب لا جبر).(فتح القدیر: 7/210)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمۃ اللہ علیہ: (قوله: بالمخالفة) فالربح للمضارب لكنه غير طيب عند الطرفين در منتقى. (ردالمحتار:5/646)

محمد طلحہ شیخوپوری

دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی

 23 ربیع الثانی/1443ھ

n

مجیب

محمد طلحہ بن محمد اسلم شیخوپوری

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔