021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جانور ذبح کرتے وقت "بسم اللہ” کی بجائے "اللہ اکبر” کہنا
74627ذبح اور ذبیحہ کے احکام ذبائح کے متفرق مسائل

سوال

اگر کسی نے جانور ذبح کرتے وقت بسم اللہ کی بجائے اللہ اکبر کہہ دیا تو کیا ذبیحہ حلال ہو گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جانور ذبح کرتے وقت بہتر اور افضل طریقہ یہی ہے کہ تسمیہ وتکبیر یعنی بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کیا جائے، لیکن اگر تسمیہ کی جگہ صرف اللہ اکبر کہہ دے تو بھی ذبح کا عمل درست ہو جائےگا اور جانور حلال ہو گا، کیونکہ فقہائے کرام رحمہم اللہ نے لکھا ہے کہ تسمیہ سے مراد خاص بسم اللہ ہی نہیں، بلکہ مطلقاً اللہ کا ذکر مراد ہے اور تکبیر کہنا بھی درحقیقت اللہ کا ذکر ہی ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (6/ 301) دار الفكر-بيروت:
(والمستحب) (أن يقول بسم الله الله أكبر بلا واو، وكره بها) لأنه يقطع فور التسمية كما عزاه الزيلعي للحلواني وقال قبله: والمتداول المنقول عن النبي - صلى الله عليه وسلم - بالواو.
            البحر الرائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 329) دار الكتاب الإسلامي:
(قوله وسمى سرا في كل ركعة) أي، ثم يسمي المصلي بأن يقول: بسم الله الرحمن الرحيم، هذا هو المراد بالتسمية هنا، وأما في الوضوء والذبيحة فالمراد منها ذكر الله تعالى۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (1/ 490) دار الفكر-بيروت:
 (قوله كما في ذبيحة ووضوء) فإن المراد بالتسمية فيهما مطلق الذكر فهو تمثيل للمنفي۔
 

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

21/ربیع الثانی 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب