021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آکٹاایف ایکس ﴿Octfx﴾ میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم
74804خرید و فروخت کے احکامبیع فاسد ، باطل ، موقوف اور مکروہ کا بیان

سوال

مفتیان کرام امید کرتاہوں آب سب بخیریت ہونگے۔میراسوال اس بارے میں ہےکہ  Octfx کس طرح کام کرتاہےاور کیااس میں انویسٹمنٹ کرناجائزہے؟  

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 

Octafx بنیادی طورپر مختلف کرنسیوں کی خریدوفروخت کاپلیٹ فارم ہے،اس کےعلاوہ اس میں سونا،چاندی، کرپٹوکرنسی اورآئل وغیرہ کی خریدوفروخت کا معاملہ بھی ہوتاہے۔

فاریکس ٹریڈنگ میں خرید و فروخت کے لیےدرج ذیل بنیادی شرائط کاپایاجانا ضروری ہے:

  1. لین دین حقیقی ہو،صرف اکاؤنٹ میں فیگر کی صورت میں ظاہرنہ کیاجاتاہو۔
  2. فروخت کرنےوالاجوچیز فروخت کررہاہے،وہ اس چیز کا مالک بھی ہو۔
  3. فروخت کرنےوالاجوچیزفروخت کررہاہے،وہ چیزاس  کےقبضہ میں بھی ہو۔
  4. کرنسی کی خریدوفروخت کی صورت میں خریدوفروخت کی مجلس میں ہی کسی ایک چیز پرحقیقتاً یاحکماً قبضہ ہو۔

چونکہ مروجہ فاریکس ٹریڈنگ میں عام طورپرنہ حقیقی لین دین ہوتاہےاورنہ ہی مجلس عقد میں قبضہ ہوتاہے،بلکہ ٹرانزیکشن کلوز ہونے کے بعد منافع یا نقصان صرف ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کردیاجاتا ہے۔(جیساکہ  Octafxنے اس بات کی صراحت اپنے ویب سائٹ میں کی ہے) لہٰذا Octafx میں درج بالاشرائط نہ پائی جانے کی وجہ سےانویسٹمنٹ کرنا جائزنہیں ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 259،58)
فی حاشیتہ: (قوله: فلو باع النقدين) تفريع على قوله وإلا شرط التقابض فإنه يفهم منه أنه لا يشترط التماثل، وقيد بالنقدين؛ لأنه لو باع فضة بفلوس فإنه يشترط قبض أحد البدلين قبل الافتراق لا قبضهما كما في البحر عن الذخيرة. ونقل في النهر عن فتاوى قارئ الهداية أنه لا يصح تأجيل أحدهما ثم أجاب عنه، وقدمنا ذلك في باب الربا، وقدمنا هناك أنه أحد قولين فراجعه عند قول المصنف باع فلوسا بمثلها أو بدراهم إلخ
 (قوله وبيع ما ليس في ملكه) فيه أنه يشمل بيع ملك الغير لوكالة أو بدونها مع أن الأول صحيح
نافذ والثاني صحيح موقوف۔۔۔وذكر أن سبب النهي في الحديث ذلك (قوله لبطلان بيع المعدوم) إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما ببيعه لنفسه۔
العناية شرح الهداية (6/ 510)
قال (ومن اشترى شيئا مما ينقل) نقلا حسيا (و) هو المراد بقوله (يحول) فسره بذلك لئلا يتوهم أنه احتراز عن المدبر (لم يجز له أن يبيعه حتى يقبضه لأنه - صلى الله عليه وسلم - «نهى عن بيع ما لم يقبض» )
3.6. The Company shall not provide physical delivery of the Underlying Asset of an Instrument in relation to any Transaction. Profit or loss in the Currency of the Trading Account is credited or debited from the Trading Account once the Transaction is closed
)https://www.octafx.com/company/customer-agreement/(

محمد عمرولدحسین احمد

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

5جمادی الاول1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب