021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یوٹیوب پرناجائزکاروبارکےایڈآنےکی صورت میں آمدنی کاحکم
74805اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

سوال:اگر یوٹیوب کےویڈیوز پراس(Octafx)  کاایڈ آجائےتوکیا)یوٹیوب)کی آمدن صحیح رہےگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یوٹیوب میں اشتہارات کی فلٹریشن کےباوجوداگرگوگل کی طرف سے مالک کی رضامندی کےبغیرکوئی خلاف شرع یاناجائز کاروباراور پروڈکٹ کےاشتہارات چلائی جاتی ہوں تویوٹیوب کی آمدن اس شرط کےساتھ جائزہوگی کہ ریویو سینٹرمیں اشتہارات کاجائزہ لےکر ناجائز اشتہارات کےبقدرآمدن کوصدقہ کردے۔

لہٰذا اگریوٹیوب کی ویڈیوز پرOctafx کاایڈ آتاہو،توفاریکس ٹریڈنگ غیرشرعی کاروبارہونےکی وجہ سے اس اشتہار کےبقدرحاصل ہونےوالی آمدنی کاصدقہ کرنا لازم ہوگا۔

نوٹ:یوٹیوب کی کمائی کے جواز سے متعلق دیگرشرائط کی تفصیل :

  1. چینل کسی جائز مقصد کےلیےبنایاگیاہو۔
  2. چینل میں کسی قسم کی خلاف شرع ویڈیوزاور مواد اپلوڈ نہ کیا جاتاہو۔
  3. اپنے چینل میں ایسےاشتہارات کوفلٹرزکردیاجائےجوخلاف شرع ہو(یعنی خلاف شرع اشتہارات نہ چلتے ہوں)
  4. کسی جائز کاروباریاپروڈکٹ سےمتعلق اشتہارات چلتےہوں۔
  5. اشتہارات کی فلٹریشن کےباوجود گوگل کی طرف سے مالک کی رضامندی کےبغیراگرخلاف شرع یاناجائز کاروباراور پروڈکٹ کےاشتہارات چلائی گئی ہوں،توریویو سینٹر میں اشتہارات کاجائزہ لے کرناجائز اشتہارات کی آمدن صدقہ کر دی جائے۔

مذکورہ شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے یوٹیوب سے حاصل ہونےوالی انکم اور کمائی حلال ہے،مشتبہ مال  میں داخل نہیں ہے۔

حوالہ جات
(بدائع الصنائع6/27)
وقال في النهاية قال بعض مشايخنا كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، وعلى هذا قالوا لو مات
رجل، وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذوا منه شيئا، وهو أولى لهم، ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها؛ لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه.
(الدررالمختار وحاشیۃ ابن عابدین6/385)
وقال في النهاية: قال بعض مشايخنا: كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه

 محمدعمربن حسین احمد

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

5ربیع الثانی 1443ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب