021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز کے بعد یا قوی یا وقوی کا گیارہ مرتبہ ورد کرنے کا حکم
72336ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائلرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے (

سوال

نماز کے بعد اکثر لوگ ایک ہاتھ پیشانی پر رکھ کر " یا قوی یا قوی" ۱۱ مرتبہ ورد کرتے ہیں، کیا یہ احادیث سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز سے فارغ ہونے کے بعد پیشانی پر دایاں ہاتھ رکھنا تو ثابت ہے،لیکن ’یا قوی  یا قوی‘کو گیارہ مرتبہ پڑھنے کا وظیفہ حدیث سے ثابت نہیں ہے ، یہ اللہ والوں اور بزرگوں کے تجربے سے ثابت  اور مفید ہے،البتہ قَويٌّ اللہ تعالی کے ناموں میں سے ہے، لہذا نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یَا قَوِيُّ پڑھنا جائز ہے ۔

حوالہ جات
تحفة الذاكرين بعدة الحصن الحصين (ص: 186)
كان صلى الله عليه وسلم إذا صلى وفرغ من صلاته يمسح بيمينه على رأسه ويقول بسم الله الذي لا إله إلا هو الرحمن الرحيم اللهم أذهب عني الهم والحزن۔الحديث أخرجه الطبراني،وأخرجه ابن السنی من حديثه أيضا بلفظ كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قضى صلاته مسح جبهته بيده اليمنى ثم قال أشهد أن لااله إلا هو الرحمن الرحيم الحمد لله اللهم أذهب عني الهم والحزن۔
مفتاح الأفكار للتأهب لدار القرار (3/ 285)
اللهم يا عليم يا حليم يا قوي يا عزيز يا ذا المن والعطا والعز والكبرياء يا من تعنوا له الوجوه وتخشع له الأصوات.

وقاراحمد

دارالافتاءجامعۃ الرشید کراچی

۱۷رجب المرجب ۱۴۴۲

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

وقاراحمد بن اجبر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب