74962 | نماز کا بیان | نماز کی شرائط کا بیان |
سوال
اگر کسی نماز کا وقت ابھی باقی ہے اورحیض رک گیا تو کیا اسے پڑھنا ہے؟
o
نماز فرض ہونے میں یہ تفصیل ہے کہ حسب عادت دس دن سے کم خون بند ہونے کی صورت میں سنتوں کی رعایت کئے بغیر غسل کرکے فورا تکبیر تحریمہ کہنے کے بقدر وقت باقی ہو تو نماز فرض ہوگی اوردس دن کی عادت کے موافق خون بند ہونے کی صورت میں بدون غسل کئے صرف تکبیرتحریمہ کہنےکے بقدر وقت باقی ہو تو نماز فرض ہوگی۔(احسن الفتاوی :ج۲،ص۷۰)
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۶ جمادی الاول۱۴۴۳ھ
n
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |