021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شعیب نام کا مطلب
74911جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

میرانام شعیب رزاق ہے۔ شعیب نام کا جدا مطلب اور رزاق کے ساتھ ملا کر کیا مطلب بنتا ہے اور رزاق نام کی نسبت والد صاحب سے ہے اور والد صاحب کا نام عبد الرزاق ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شعیب ایک مشہور نبی حضرت شعیب علیہ السلام    کا نام ہے جن کو الله رب العزت نے مدین  کے علاقے کی طرف مبعوث فرمایا تھا ۔ یہ لفظ شَعب بمعنی  جماعت  یا  قبیلہ  یا گھاٹی ، یا پھر معمولی تصرف کے ساتھ لفظ اشعب بمعنی چوڑے سینے والا  کی تصغیر ہے۔  اس  اعتبار سے شعیب نام کا معنی "چھوٹی جماعت یا چھوٹی گھاٹی" کے بنتے ہیں۔ شعیب نام کا ایک مطلب ٹوٹے ہوئے سینگوں والا بھی ہے۔ البتہ   اگر سوال  کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ شعیب کی نسبت لفظ رزاق کے ساتھ بغیر لفظ "عبد" کے کرنا درست ہے یا نہیں تو اس کے متعلق ضابطہ یہ ہے کہ وہ اسماء حسنی جو صرف اللہ تعالیٰ کے اسم ذات ہوں یا وہ اسماء حسنی صرف اللہ تعالیٰ کی صفات مخصوصہ کے معنی میں ہی استعمال ہوں، تو ان اسماء حسنی کا حکم یہ ہے کہ انہیں غیر اللہ کیلئے بغیر لفظ "عبد" کے  کسی حال میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے، مثلاً: اللہ عز وجل، الرحمن، القدوس، الجبار، المتکبر، الخالق، ، الرزاق، الفتاح،القیوم، الرب، المحیط، وغیرہ۔

لہذا آپ کے لئے اپنا نام شعیب رزاق استعمال کرنا  جائز نہیں ہے ، آپ کا درست نام محمد شعیب بن عبد الرزاق ہوگا۔

حوالہ جات
معجم البلدان  :(3/ 350)
 ‌شُعَيْبٌ:بلفظ ‌اسم ‌شعيب النبيّ، عليه السلام، وهو تصغير شعب الجبل: اسم موضع جاء في الأخبار۔
 تحفة المودود بأحكام المولود (ص182 ط عطاءات العلم):
ومما يمنع تسمية الإنسان به: أسماء الرب ـ تبارك وتعالى ـ فلا يجوز التسمية بالأحد ولا بالصمد، ولا بالخالق ولا بالرازق، وكذلك سائر الأسماء المختصة بالرب تبارك وتعالى.
ولا تجوز تسمية الملوك بالقاهر والظاهر، كما لا يجوز تسميتهم بالجبار والمتكبر، والأول والآخر، والباطن، وعلام الغيوب والمقصود: أنه لا يجوز لأحد أن يتسمى بأسماء الله المختصة به.
وأما الأسماء التي تطلق عليه وعلى غيره: كالسميع، والبصير، والرؤوف، والرحيم، فيجوز أن يخبر بمعانيها عن المخلوق، ولا يجوز أن يتسمى بها على الإطلاق بحيث يطلق عليه كما يطلق على الرب تعالى.

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

١۸/۰٥/١٤٤٣                                                                

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب