76196 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھانے پینے کے مسائل |
سوال
کیا E903حلال ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
E903 Carnauba wax کا کوڈ ہے۔یہ برازیل میں پائے جانے والے پنکھیا تاڑ یا کھجور کی نسل کے ایک درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔پودوں اور درختوں سے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ اگر یہ زہریلا یا نشہ آور نہ ہوں تو شرعا اس کا استعمال جائز ہے،لہذا مذکورہ ای نمبر کی حامل پروڈکٹ حلال ہے۔
حوالہ جات
وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ وتبعه تلميذه العلامة قاسم، وجرى عليه في الهداية من فصل الحداد(رد المحتار:1/105)
https://en.wikipedia.org/wiki/Carnauba_wax
محمد انس جمال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25جمادی الثانیۃ1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس جمال بن جمال الدین | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |