76195 | نماز کا بیان | قراءت کے واجب ہونے اور قراء ت میں غلطی کرنے کا بیان |
سوال
ایک آدمی نماز پڑھتے ہوئے قرءات کے دوران جلدی میں سورت کا کچھ حصہ رکوع میں جاکر پڑھے تو کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتوں کے بقدر قرءات قیام کی حالت میں کرنا ضروری ہے۔لہذا اگربھول کرواجب قرءات پوری نہیں کی یا قرءات کا کچھ حصہ رکوع میں پڑھ لیا تو سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی۔لیکن اگر قصدا ایسا کیا ہو تو نماز ناقص رہے گی،سجدہ سہو کافی نہ ہوگا،بلکہ نماز کا اعادہ ضروری ہوگا۔
حوالہ جات
ولو قرأ آية في الركوع أو السجود أو القومة فعليه السهو(حاشیۃ الطحطاوی علی مراق الفلاح :461)
لو قرأ آية في الركوع أو السجود أو القومة أو القعود فعليه سجود السهو؛ لأنه ليس بموضع القراءة (تبیین الحقائق،کتاب الصلاۃ:1/193)
والتحقيق أن تقديم الركوع على القراءة مطلقا موجب لسجود السهو(رد المحتار،کتاب الصلاۃ : 2 /80 )
وظاهر كلام الجم الغفير أنه لا يجب السجود في العمد وإنما تجب الإعادة جبرا لنقصانه، كذا في البحر الرائق(الھندیۃ،کتاب الصلاۃ:1/126)
محمد انس جمال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25جمادی الثانیۃ1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس جمال بن جمال الدین | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |