73339 | جائز و ناجائزامور کا بیان | سلام اورچھینک کا جواب دینے کے آداب |
سوال
وٹس اپ پر ایک طرف سے ’’السلام علیکم‘‘ لکھا جاتا ہےتو دوسرے شخص پر سلام کا جواب واجب ہو جائے گا یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خط یا تحریر میں کیے گئے سلام کا جو حکم ہے وہی حکم وٹس اپ پر لکھے گئے سلام کا ہے۔وٹس اپ پر جس کی طرف سلام لکھا گیا اس پر سلام پڑھنے کے بعد اس کا جواب دینا واجب ہو گا۔ وٹس اپ پر لکھے گئے سلام کا تحریری اور زبانی دونوں طرح سے جواب دیا جا سکتا ہے، زبانی طور پر جواب دینے کی صورت میں سلام کرنے والے کو جواب سنانا ضروری نہیں ، پڑھنے کے بعد آہستہ سے زبان سے جواب دے دیا تو یہ بھی کافی ہو گا۔
حوالہ جات
شرح صحيح البخارى لابن بطال (3/ 237)
أبو هريرة، قال النبى، صلى الله عليه وسلم: حق المسلم على المسلم خمس: رد السلام، وعيادة المريض، واتباع الجنائز، وإجابة الدعوة، وتشميت العاطس.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 415)
إذا كتب لك رجل بالسلام في كتاب ووصل إليك وجب عليك الرد باللفظ أو بالمراسلةلأن الكتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر مجتبى والناس عنه غافلون.
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
04/11/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |