021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عیسائی کے کھانے کا حکم
71809جائز و ناجائزامور کا بیانکفار کے ساتھ معاملات کا بیان

سوال

ہمارے سکول کے اسٹاف میں  عیسائی  ہمارے ساتھ  ٹیچنگ  کرتے ہیں ۔کبھی کبھار وہ اپنے گھروں سے پورے اسٹاف   کیلیے چیزیں چاول، چائے، میکرونی وغیرہ لاتے ہیں۔ انکی چیزوں کو کھانا ہمارے لیےکیسا ہے ؟ چاہے انکے تہوار کے دنوں میں ہو یا عام دنوں میں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عیسائی کے گھر کی کھانے پینے کی اشیاء   استعمال کرنا جائز ہے۔  البتہ ان کے تہوار اور مذہبی تقریب میں جا نے اور وہاں کا کھاناکھانے سے پرہیز ضروری ہے۔ اسی طرح ایسا کھانا جس کے کھانے میں غیر اللہ  کی تعظیم لازم آتی ہو اسے کھانا بھی ناجائز ہے۔

حوالہ جات
المبسوط (27/ 176)
ولا بأس بطعام المجوس ، وأهل الشرك ما خلا الذبائح ، فإن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يأكل ذبائح المشركين ، وكان يأكل ما سوى ذلك من طعامهم ، فإنه كان يجيب دعوة بعضهم تأليفا لهم على الإسلام ، فأما ذبائح أهل الكتاب ، فلا بأس بها لقوله تعالى { ، وطعام الذين أوتوا الكتاب حل لكم }
 البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (8/ 193)
وذبيحة أهل الكتاب إنما تؤكل إذا أتى بها مذبوحة وإن ذبح بين يديك فإن سمى الله تعالى لا بأس بأكلها وكذا إذا لم يسمع منه شيء
الاختيار لتعليل المختار (5/ 10)
- في طعام الذين أوتوا الكتاب {حل لكم وطعامكم حل لهم} [المائدة: 5] ، وقال - عليه الصلاة والسلام - في المجوس: «سنوا بهم سنة أهل الكتاب غير ناكحي نسائهم ولا آكلي ذبائحهم» ; فدل على حل ذبائح أهل الكتاب

ذاہب حنان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

02/01/2022

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ذاہب حنان بن محمد رمضان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب