021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کے باہر گلی میں صفیں بنانا
71788نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

بازاروں کی جامع مسجد میں جو جمعہ کی نماز ہوتی ہے، اکثر مسجدوں میں جگہ کم ہونے کے باعث لوگ باہر گلیوں اور سڑکوں پر کھڑے ہوجاتے ہیں جن کی صفوں کی ترتیب بھی ٹھیک نہیں ہوتی، کیا اس سے نماز صحیح ہوجاتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مسجدوں کے باہر گلی یا سڑک پر صفوں میں اتصال پایا جاتا ہے اس طور پر کہ درمیان میں اتنا فاصلہ نہ ہو کہ گاڑی وغیرہ گذر سکے تو نماز صحیح ہوگی ورنہ نہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 584)
(ويمنع من الاقتداء) صف من النساء بلا حائل قدر ذراع أو ارتفاعهن قدر قامة الرجل مفتاح السعادة أو (طريق تجري فيه عجلة) آلة يجرها الثور (أو نهر تجري فيه السفن) ولو زورقا ولو في المسجد (أو خلاء) أي فضاء (في الصحراء) أو في مسجد كبير جدا كمسجد القدس (يسع صفين) فأكثر إلا إذا اتصلت الصفوف فيصح مطلقا.

معاذ احمد بن جاوید کاظم 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی 

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب