| 73466 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
شریعت کی رو سے بیوی کی کمائی پر شوہر کا حق ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شرعی لحاظ سے عورت جو کماتی ہے وہ اسی کی ملکیت ہے ،اس پر اسی کا حق ہے،اس کی کمائی پر شوہر کا حق نہیں،شوہر بغیر اجازت کے اس کی کمائی استعمال نہیں کرسکتا۔البتہ بیوی کی موت کی صورت میں جو کمائی اسکی ملکیت میں موجود ہو گی اس میں بطور میراث شوہر کا بھی حق ہو گا۔
حوالہ جات
{وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ } [النساء: 32]
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 325)
مع زوجها إذا اجتمع بعملهما أموال كثيرة، فقيل هي للزوج وتكون المرأة معينة له، إلا إذا كان لها كسب على حدة فهو لها
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
10/11/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


