021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیوتہ کا شرعی حکم
72232جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

شادی میں نیوتہ لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آج کل شادی بیاہ میں جو نیوتہ کے نام سے رائج رسم ہے یہ منجملہ مذموم رسومات میں سے ہے جس کا ترک کیا جانا ٖضروری ہے۔کیونکہ اس میں بطور ہدیہ جو کچھ بھی دیا جاتا ہے وہ بدلہ کی امید پہ دیا یا لیا جاتا ہے کہ آج ہم دے رہے ہیں تو کل ہمیں بھی دیا جائے گا،تاہم اگر بدلہ کی امید کے بغیر کچھ لیا یا دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

حوالہ جات
(الروم:39)
وما آتیتم من ربا لیربو فی اموال الناس فلا یربوا عند اللہ.

معاذ احمد بن جاوید کاظم 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی 

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب