021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشرکہ کاروبار سے ذاتی دکان کا کرایہ وصول کرنا
71947شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

 ایک آدمی کا ذاتی مکان ہے ،جس میں وہ دوسرے ساتھی کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا ہے اور اپنے ساتھی سے دکان کا ماہانہ کرایہ لیتا ہے ،کیونکہ دکان تو اس کی ذاتی ہے اور ساتھی اس کے ساتھ صرف کاروبار میں شریک ہے ،شرعاً اس سے کرایہ لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دکان کے مالک کے لئے مشترکہ کاروبار سے اخراجات کے مد میں اپنی دکان کا کرایہ وصول کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 60)
 والأصل أن كل ما لا يستحق الأجر إلا بإيقاع عمل في العين المشتركة لا يجوز، وكل ما يستحق بدونه يجوز فإنه تجب الأجرة بوضع العين في الدار والسفينة والرحى لا بإيقاع عمل اه 

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

30/04/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب