021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پھوپی اور بھتیجی کو نکاح میں جمع کرنا
72499نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

مفتی صاحب ایک شخص نے پھوپی اور بھتیجی کو نکاح میں جمع کیا ہواہے،تو سوال یہ ہے کہ آیا ان دونوں کو ایک شخص اپنے نکاح میں  جمع کرسکتاہے یانہیں؟ تسلی بخش جواب عنایت فرماکر ممنون ومشکور فرمائیں

 

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی دو   خواتین کو نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں ہے ، جو آپس میں اس طورپر محرم ہوں کہ اگر ان میں سے ایک کو مرد

تصور کیا جائے تو ان کا آپس میں ایک دوسرے سے نکاح جائز نہ ہو ۔جیسے پھوپی اور بھتیجی کہ اگر ہم پھوپی کو مرد

تصور کریں تو   بھتیجی سے ان کا نکاح جائز نہیں لہذا پھوپی اوربھتیجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔

حوالہ جات
(الہندیة: ۱/۳۴۳)
والأصل أن کل امرأتین لو صورتا إحداہما من أي جانب ذکرًا، لم یجز النکاحُ بینہما برضاع أو
نسب لم یجز الجمع بینہماَ

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

30/04/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب