021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پوتوں کو ایسے گھر میں حصہ ملنے یا نہ ملنے کا حکم جس میں ان کے والد کا پیسہ لگا ہو
75485میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص کے تین بیٹے ہیں، ان میں سے بڑے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس بڑے بیٹے کے بچوں کو میراث میں حصہ ملے گا یا نہیں؟ کیونکہ جس گھر کی وراثت ہو رہی ہے، اس میں انتقال کرجانے والے بیٹے کا پیسہ لگا ہوا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کا یہ سوال مبہم ہے، اس کا جواب مندرجہ ذیل امور کی وضاحت آنے کے بعد دیا جاسکتا ہے، اس لیے ان امور کی وضاحت لکھ کر دار الافتاء بھیج دیں۔

  1. بڑے بیٹے نے گھر میں جو پیسہ لگایا ہے، وہ کس نیت سے لگایا تھا؟ والد کے ساتھ احسان کے طور پر، یا قرض کے طور پر، یا اس گھر میں اپنے پیسوں کے بقدر شراکت داری کے طور پر؟
  2. سوال میں بڑے بیٹے کے بچوں کو کس کی میراث میں سے حصہ ملنے یا نہ ملنے کے بارے میں پوچھا گیا ہے؟ خود اس بیٹے کی میراث میں سے یا دادا کی میراث میں سے؟
  3. دادا فوت ہوگیا ہے یا ابھی زندہ ہے؟
  4. اگر دادا فوت ہوگیا ہے تو اپنے بڑے بیٹے سے پہلے فوت ہوا ہے یا اس کے بعد؟
  5. بڑے بیٹے کی بیوہ زندہ ہے یا نہیں؟ اور اولاد میں کتنے بیٹے اور کتنی بیٹیاں ہیں؟
حوالہ جات
.

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

16/جمادی الآخرۃ /1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب