021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مایونیز ، میکرونی کھانے کا حکم
75551جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

مایونیز، میکرونی (جو ابلی ہوئی سویوں کی طرح ہوتی ہے) کو کھانا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مایونیز اور میکرونی کے اجزاء ترکیبی عموماً  پاک اور حلال ہی ہوتے ہیں البتہ مکمل اطمینان کے لئے  ان کمپنیوں  اور برانڈز کے مایونیز اور میکرونی کا استعمال کرنا چاہیے  جو کسی مستند حلال  سرٹیفکیشن مہیا   کرنے والے ادارے سے حلال سرٹیفائیڈ ہوں  اور ان کا لوگو  ان مصنوعات  کے ڈبوں  پر لگا ہوا ہو۔

اگر کسی مخصوص کمپنی یا برانڈ  کے متعلق شبہ ہو اور ان  کی مصنوعات پر حلال کا لوگو بھی موجود نہ ہو تو اجزاء ترکیبی کی تفصیل لکھ کر  کسی مستند دارالافتاء کے مفتیان کرام سے رجوع کر کے اس کا شرعی حکم دریافت کیا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات
القرآن الکریم ، [الأعراف: 157] :
﴿وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ﴾
[الأنعام: 145] :
﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ﴾

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

‏۱۸، جمادی الثانی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب