021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایشیائی ترقیاتی بینک سے بغیر مارک اپ کے قرضہ لینے کا حکم
76183جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک دوست ایشیا ترقیاتی بینک سے متعلق کہہ رہا ہے کہ جتنا قرضہ لیا جائے گا، اس کا کوئی مارک آپ نہیں ہو گا بلکہ اتنا ہی واپس کرنا ہو گا، کیا ایشیا ترقیاتی بینک سے قرضہ لینا درست ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر ایشیا ترقیاتی بینک بغیر مارک اپ کے قرضہ دے رہا ہے اور قرضہ کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کوئی مالی جرمانہ بھی نہیں لگا رہا تو پھر ان سے قرضہ لینا درست ہے، البتہ اگر وہ ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کوئی مالی جرمانہ عائد کرتے ہیں تو اس صورت میں یہ سودی قرض کا معاملہ بن جائے گا ،  چنانچہ  اس طرح سودی قرض کا معاملہ کرنا اور قرض لینا  شرعا جائز نہ  ہو گا۔

حوالہ جات
القرآن الكريم، [آل  عمران : ١٣٠]:
 يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأْكُلُواْ ٱلرِّبَوٰٓاْ أَضْعَٰفًا مُّضَٰعَفَةً ۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ.
[البقرة: ٢٧٥]:
اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ-وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ.      

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

03رجب المرجب ۱443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب