75893 | طلاق کے احکام | عدت کا بیان |
سوال
ایک مسئلہ میری عدت کاہےکہ کیامیں عدت کےدوران کمانےکےلیےجاب پرجاسکتی ہوں جبکہ میرا چھوٹابچہ ہے،مجھےاس کےلیےکماناپڑتاہے،کیوں کہ مجھےہی سب کچھ کرناہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر عدت کے دوران شوہر اور خاندان کے دیگر رشتہ داروں کے ذریعے معاش کا کوئی بندوبست نہیں ہورہا ہے، تو اس صورت میں جاب کیلئےبقدر ضرورت گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی، البتہ رات سے پہلے پہلے گھر واپس لوٹنا لازم ہوگا۔
حوالہ جات
الدر المختار للحصفكي (3/ 588)
(ومعتدة موت تخرج في الجديدين، وتبيت) أكثر الليل (في منزلها) لان نفقتها عليها، فتحتاج للخروج، حتى لو كان عندها كفايتها صارت كالمطلقة فلا يحل لها الخروج.فتح.
وجوز في القنية خروجها لاصلاح ما بد لها منه كزراعة، ولا وكيل لها۔
محمدنصیر
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
08 رجب 1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نصیر ولد عبد الرؤوف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |