021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رجسٹرڈ شدہ ٹرانسفارمر کو آگے شیئرز میں بیچنا
76047خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

بندہ آٹا چکی چلانے کیلئے بجلی کا موٹر استعمال کرتا ہے۔ اور عموما اس علاقے میں بجلی کےبل کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے، مگر اس طرح کی موٹی چیزیں  جن سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہو، مثلا پانی نکالنے کیلئے بجلی کی مشین اور آٹا چکی کیلئے موٹرز۔ اس کیلئے بل جمع کرنے کے بجائے DSO (واپڈا آفیسر) نے علاقے میں اعلان کیا ہے اور کاروباری حضرات کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ آپ حضرات ہم آفسران دفتر یا محکمہ کو ماہانہ مخصوص طے کردہ رقم ادا کرینگے، اور وہ ادا کردہ رقم بینک میں جمع نہیں ہوتی ہے۔ افسران خود آپس میں بانٹتے ہیں۔

مذکورہ بالا مسئلے کے تحت معاہدہ پر رجسٹر شدہ ٹرانسفارمر ( جس کی اصل بل جمع کرنے کی بجائے افسران کو پیسے دیئے جاتے ہیں) کو مزید بطور شیئرز بیچ سکتا ہے یا نہیں؟ یعنی معاہدے کے تحت ایک کام کا دس ہزار(10000) روپے جمع کرتا ہو۔ لیکن اس کو ہلکا کرنے کیلئے نصف بیچ کر خود پانچ ہزار(5000) روپے جمع کرے اور پانچ ہزار دوسرے سے اٹھائے اور  ایک کی بجائے دو کام چلائے یا تین چار۔              

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر افسران کو اس بات کی قانونا اجازت حاصل ہے کہ وہ لوگوں سے کنڈا لگانے کے پیسے جمع کریں تو اس صورت میں افسران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ شرعا واجب العمل ہے، کسی بھی صورت اس کی خلاف ورزی جائز نہیں ہے، اس لئے جب افسران کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسفارمر سے ایک کام لینے کی صورت میں دس ہزار روپے  جمع کرائیں گے  تو اس صورت میں بجلی کی ایک کام کی اجازت نامے کو مزید قسطوں میں پھیلاکر دو تین کام کرنا اور صرف ایک کام کی رقم دینا جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات
.....

محمدنصیر  

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 10،رجب المرجب،1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب