03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
امام ابوحنیفہ کوابوحنیفہ کیوں کہتےہیں ؟
76078متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کانام ابوحنیفہ کیوں پڑا؟میں نےسناہےکہ حنیفہ ان کی بیٹی کانام ہے،کیایہ بات صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ابوحنیفہ امام صاحب رحمہ اللہ کی کنیت ہے، حنیفہ حنیف کی مؤنث ہےجس کامعنی ناسک (زاہد،عابد) یامسلم ہے اور حنف کےمعنی میلان کےہیں اورمسلم وہ ہےجودین حق کی طرف مائل ہو،ابوحنیفہ کنیت ہونےمیں تین اقوال ہیں :

(1) دوات کےساتھ آپ کی ملازمت کی وجہ سےیہ کنیت ہےجودوات لغت عراق میں حنیفہ سےموسوم ہے۔ (2)  آپ کی ایک بیٹی تھی جس کےساتھ آپ کی کنیت ہے،لیکن اس قول کوردکیاگیاہےاس لئے کہ حمادکےعلاوہ آپ کی کوئی مذکراورمونث اولادمعلوم نہیں ہے۔(3)حنفیہ کےمعنی اپنےدین میں یکسورہنےوالا،اسی اعتبارسےآپ کی کنیت ابوحنیفہ ہےکیونکہ آپ رحمہ اللہ اپنےدین پرعمل کرنےمیں بہت زیادہ یکسوتھے۔پس خلاصہ یہ ہےکہ آپ کی یہ کنیت وصفی ہےنسبی نہیں ہے۔

حوالہ جات

......

عبدالقدوس

دارالافتاء،جامعۃ الرشیدکراچی

۲۴رجب المرجب ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالقدوس بن محمد حنیف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب