021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہرنےسوتیلی بیٹی کوشہوت سےہاتھ لگایاتوکیاحکم ہوگا؟
76040نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !امام صاحب میرانام زوہیب ہے،میری بیوی کانام سلمی ہے،میری بیوی کےپہلےشوہر سےدوبیٹیاں ہیں،بڑی بیٹی کی عمر 16سال ہے،اورچھوٹی بیٹی کی عمر 11سال ہے،آپ سےیہ جانناچاہتاہوں کہ میں بہک گیاتھا،اورمیں جس کوبیٹی بناکرلایاتھا اس کےقریب جاکرشہوت میں اس کےجسم کوہاتھ لگایاہے،اورمجھےاس بات کاعلم نہیں تھاکہ میرانکاح میری بیوی سےٹوٹ گیاہے،یہ بات میری بیوی کوپتہ لگ گئی تھی،اس نےاوراس بیٹی نےمجھےمعاف کردیااورہم ساتھ رہنےلگے،اس کےبعدہماراایک بیٹابھی ہواہے،میں دین سےبہت دورتھا،مجھےبالکل کسی بات کاعلم نہیں تھا،مجھےیہ بات اب پتہ لگی کہ ہمارانکاح ٹوٹ گیاہے،امام صاحب میں اب بدل گیاہوں،اللہ سےتوبہ کرلی ہے،ہرطرح کےگناہ سے،نمازبھی باجماعت پڑھتاہوں ،اورمیری بیوی کوبھی میرےساتھ کی ضرورت ہے،بچہ ہونےکےبعدبیوی کی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہوگیاہے،اس کےماں باپ بھی نہیں ہیں،کوئی کمانےوالابھی نہیں ہے،بچوں کاساتھ ہے،ہم ساتھ رہناچاہتےہیں،ہمارےلیےکوئی راستہ نکالیں ،جوبھی راستہ ہوگا،ہم اس پرعمل کرنےکےلیےتیارہیں،اوربرائےمہربانی جلدی جواب کےمنتظرہیں کیونکہ 8ماہ سےہم الگ رہ رہےہیں،امیدکرتاہوں کہ جواب ہمارےحق میں ہوگا۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگرواقعتاسوتیلی بیٹی کےجسم  کوشہوت سےہاتھ لگایااوردرمیان میں کوئی ایساحائل بھی نہیں تھا،جوبیٹی کےبدن کی حرارت محسوس کرنےسےمانع ہوتوایسی صورت میں آپ کانکاح ختم ہوگیاہے،بیوی آپ پرہمیشہ کےلیےحرام ہوگئی ہے،اب دوبارہ نکاح کی کوئی صورت نہیں،میاں بیوی میں سےکوئی ایک "متارکت"کرلےیعنی ایک دفعہ یہ کہہ دےکہ میں  تجھ سےتعلق ختم کرتاہوں،یاپھرشوہرطلاق دےکرعلیحدہ کردے،اس وقت کےبعدسےبیوی عدت گزارکرکہیں اورشادی کرسکتی ہے،آپ دونوں کی دوبارہ شادی کسی صورت میں جائزنہیں۔      ۔۔۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

13  /رجب    1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب