021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کرایہ کے مکان کی جزوی مرمت کا خرچ کس کے ذمہ ہے؟
76290اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

میں نے مكان كرائے پر لیا، مالكِ مكان نے جب مكان میرےحوالے كیا تو اس میں بجلی كے بورڈ اور پانی كی موٹر وغیرہ استعمال كی چیزیں درست حالت میں دی تھیں،اب بعد میں كچھ عرصے بعد كچھ چیزیں خراب ہو گئی ہیں، آیا یہ چیزیں درست كروانامالكِ مكان كی ذمہ داری ہے یا كرایہ دار كی؟ مفصل جواب مطلوب ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس بارے میں کرایہ داری کے معاہدہ میں کوئی تصریح ہو تو اس کے مطابق عمل کرنا ضروری ہوگا اور معاہدہ میں تصریح نہ ہونے کی صورت میں عرف کے مطابق عمل ہوگا، ہمارے عرف میں معمولی نوعیت کی چیزوں کی  مرمت کا ذمہ دار کرایہ دار خود ہوتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب