021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترکہ خرچ کی بچت سے خریدے گئے پلاٹ کا حکم
76291شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

ہم بھائی اكٹھے رہتے ہیں، میں نے بڑے بھائی کو گھر كا ذمہ دار بنایا ہوا ہے، تمام بھائی گھر كے خرچ كے لیے بڑے بھائی كو رقم دیتے ہیں اور انھیں با اختیار بنایا ہےاور بڑے بھائی اپنی جیب سے بھی خرچ كے لیے رقم ملاتے ہیں، مہینے بھر كےاخراجات سے بچی ہوئی باقی ماندہ رقم كو جمع كر كے بڑے بھائی نے پلاٹ لے لیا ہے،اب آیا اس پلاٹ كا بڑا بھائی مالك ہو گا،یا سب بھائی اس میں برابر كے حصے دار ہیں؟مكمل وضاحت فرما دیجیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب پلاٹ ایسی رقم سے خریدا گیا ہو جو مشترکہ ہو تو ایسی صورت میں ایسے پلاٹ کے مالک تمام بھائی ہونگے ،کیونکہ مشترکہ رقم سے بلااجازت شرکاء ذاتی پلاٹ خریدناجائز نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب