76306 | جنازے کےمسائل | جنازے کو اٹھانے اور دفنانے کا بیان |
سوال
كوئی شخص شہر میں فوت ہو جائے تو اس كی میت كو اس كے گاؤں میں لے جانا جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
میت کو مقام موت سے دوسری جگہ منتقل کرنا جب کہ ایک سے دو میل کے فاصلہ پر ہو خلاف اولی ہے اور اس سے زائدفاصلہ پر ہو تو جائز نہیں، بلکہ مکروہ تحریمی ہے۔اور دفن کے بعد قبر کھودکر لاش لے جانا تو بہر صورت ممنوع ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۳شعبان۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |