021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرض ہونے سے پہلے کیے گئے حج کا حکم
76719حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  اگر کوئی شخص غریب ہو، اور وہ کسی سے قرضہ لے کر حج پر چلا جائے، پھر بعد میں وہ شخص مال دار ہوجائے، تو کیا مالدار ہونے کے بعد اس پر دوبارہ حج ادا کرنا ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص غریب ہو، اور وہ قرضہ لے کر  حج ادا کرلے، تو اس کا فرض  حج ادا ہوجائے گا، بعد میں  مالدار ہونے کی صورت میں اس پر حج کے لیے  دوبارہ جانا فرض نہ  ہوگا۔

حوالہ جات
في  مجمع الأنھر:
ولو حج الفقير ثم استغنى لم يحج ثانيا،  لأن شرط الوجوب التمكن من الوصول إلى موضع الأداء.  ألا ترى أن المال لا يشترط في حق المكي. ( 1/260)
و في  رد المحتار :
أن الفقير الآفاقي إذا وصل إلى ميقات فهو كالمكي،  في أنه إن قدر على المشي لزمه الحج،  ولا ينوي النفل على زعم أنه فقير،  لأنه ما كان واجبا عليه وهو آفاقي، فلما صار كالمكي وجب عليه. (2/604)

عبدالعظیم

دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی

05/شعبان     1443 ھ        

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعظیم بن راحب خشک

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب