76716 | جنازے کےمسائل | نماز جنازہ |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام میت کی چارپائی کے سامنے کس جگہ کھڑا ہوگا؟ میت کے بالکل درمیان یا سینے کے مقابل؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام کے لیے مستحب طریقہ یہ ہے کہ وہ میت کے سینے کے مقابل کھڑا ہو، چاہے جنازہ مرد کا ہو یا عورت کا، بالغ ہو یا نا بالغ ۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:
(ويقوم الإمام) ندبا (بحذاء الصدر مطلقا) للرجل والمرأة لأنه محل الإيمان والشفاعة لأجله.
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:
(قوله للرجل والمرأة) أراد الذكر والأنثى الشامل للصغير والصغيرة. (الدر المختار مع رد المحتار: 2/216)
وفي الھندیۃ:
يقوم للرجل والمرأة بحذاء الصدر، وهذا أحسن مواقف الإمام من الميت للصلاة عليه، وإن وقف في غيره جاز. (1/164)
عبدالعظیم
دارالافتاء جامعۃالرشید ،کراچی
05/شعبان 1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالعظیم بن راحب خشک | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |