76727 | پاکی کے مسائل | نجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کرنسی نوٹ پر منی لگ جائے اور وہ خشک ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کرنسی نوٹ کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو پانی یا کسی مائع چیز (مثلاً: پیٹرول وغیرہ) سے دھویا جائے، جب نجاست زائل ہو جائے تو وہ پاک شمار ہوگا۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی :
(يجوز رفع نجاسة حقيقية عن محلها) ولو إناء أو مأكولا علم محلها أو لا (بماء لو مستعملا) به يفتى (وبكل مائع طاهر قالع) للنجاسة ينعصر بالعصر (كخل وماء ورد) حتى الريق، فتطهر أصبع وثدي تنجس بلحس ثلاثا.
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی :
قوله: (وبكل مائع) أي: سائل، فخرج الجامد كالثلج قبل ذوبه أفاده ،ط . (الدر المختار مع رد المحتار: 1/309)
عبدالعظیم
دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی
06/شعبان 1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالعظیم بن راحب خشک | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |