76511 | نماز کا بیان | تراویح کابیان |
سوال
ایك شخص مسجد میں اس وقت پہنچا كہ جب امام صاحب عشاء کی نماز اورسنت پڑھ كر تراویح شروع كر چكے تھے، اب یہ آنے والا شخص پہلے عشاء كی نمازپڑھے گا یا امام كے ساتھ تراویح كی نماز میں شریك ہوگا؟ اس كو كیا كرنا چاہیے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ شخص عشاء اور اس کی سنت پڑھ کر تراویح میں شامل ہوگا، فوت شدہ تراویح ہر چار ترویحہ کے وقفہ میں وتر سے پہلے یا باجماعت وتر کے بعد بھی ادا کرسکتا ہے۔(احسن الفتاوی:ج۳،ص۵۱۷)
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۰شعبان۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |