021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشکل وقت وقت میں بینک سےلون لینا
76587سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

سوال:کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں ؟

مسئلہ یہ ہےکہ میںس گورنمنٹ ملازمہ ہوں،مجھے گھرملاہے،جس کی حالت بہت خراب تھی،اس کی مرمت کےلیےمیں نےکچھ رقم ادھارلی تھی،جس شخص سےادھارلی تھی وہ میرےداداہیں،ان کااب آپریشن ہے،اوران کوابھی  رقم واپس کرنی ہے،لیکن میرےپاس ابھی  پیسےنہیں ہیں،کیامیں اب اس مشکل وقت میں بینک سے (loan)قرض لےسکتی ہوں ؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سودی بینکوں سےقرض وغیرہ کامعاملہ کرناجائزنہیں،اس سےاجتناب لازم ہے،اس کےبجائےاس کےمتبادل دیگرغیرسودی بینک جومکمل طورپراسلامی(غیرسودی)ہیں یاپھران کی برانچزیاونڈواسلامی  ہیں،اورباقاعدہ مستندعلمائےکرام کی زیرنگرانی کام کررہےہیں،ایسےبینکوں سےان کی پالیسی کےمطابق loan لیاجاسکتاہے۔

 

حوالہ جات
۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

  29/شعبان 1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب