021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچوں سے دن میں نفل میں جہرامنزل پڑھوانے کا حکم
76823نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

ایك قاری صاحب كے پاس كئی بچے (بالغ ہو یا نابالغ)قرآن كریم حفظ مكمل كرچكے ہیں، وہ رمضان المبارك میں تراویح میں قرآنِ كریم سناتے ہیں، صبح نو، دس بجےقاری صاحب ان طلبہ كی مشق كی غرض سے دو دو كی جوڑیاں بنا دیتے ہیں اور ان سے كہتے ہیں كہ جو پارہ رات كو تراویح میں سنانا ہے، وہ ابھی نفل نماز میں سنا لیں،تاكہ یاد ہو جائے،جھجک ختم ہوجائے اور رات كو پڑھنے میں آسانی ہو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دن کے نوافل  میں جہرا قراءت درست نہیں اس لیے صحیح طریقہ یہ ہے کہ محض ہیئت نماز میں(جس میں نماز کی نیت نہ ہو)منزل پختہ کرنے کی غرض سےگھر میں یا خود مکتب میں سنانے کا انتظام  کیا جائے۔

حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 355)
وقد أفاد أن المتنفل بالنهار يجب عليه الإخفاء مطلقا

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۱۹ شوال ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب