021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معتکف کا مجبوری میں اپنی افطاری وسحری خریدنے کے لیے مسجد سے نکلنا
76838روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

كسی معتكف كا گھر دور ہو اور سحری وافطاری لانے والا كوئی نہ ہو، تو وہ شخص سحری وافطاری كے لیے مسجد سے باہر جا سكتا ہے یا نہیں؟ اگر جا سكتا ہے تو كن شرائط كے ساتھ؟ اور اگر نہیں جا سكتا تو اس كا متبادل طریقہ تجویز فرمایا جائے۔

o

ایسا شخص  حالت اعتکاف میں اپنی سحری وافطاری  خرید کرخود لاسکتا ہےاور اس کے لیے مختصر وقت کے لیے ضروری حد تک نکلنا درست ہوگا کہ صرف باہر سے خرید کر لانا درست ہوگا باہر کھانا یا ٹہرنا درست نہ ہوگا۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (1/ 212)
وأما الأكل والشرب والنوم فيكون في معتكفه؛ لأنه يمكنه قضاء هذه الحاجة في المسجد فلا ضرورة في الخروج كذا في الهداية.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 448)
(وخص) المعتكف (بأكل وشرب ونوم وعقد احتاج إليه) لنفسه أو عياله فلو لتجارة كره (كبيع ونكاح ورجعة)فلو خرج لأجلها فسد لعدم الضرورة
 (قوله لعدم الضرورة) أي إلى الخروج حيث جازت في المسجد وفي الظهيرية، وقيل يخرج بعد الغروب للأكل والشرب اهـ وينبغي حمله على ما إذا لم يجد من يأتي له به فحينئذ يكون من الحوائج الضرورية كالبول بحر.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۰ شوال ۱۴۴۳ھ

n

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔