021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھول کر نکلنا بہر حال مفسد اعتکاف ہے۔
76939روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

اگر كوئی شخصِ معتكف ایک لمحہ یا چند سیكنڈ كے لیے بھولے سے مسجد سے باہر چلا گیا، تو اس سے اعتكاف ٹوٹے گا یا نہیں؟ اگر اعتكاف ٹوٹ گیا تو اس كی قضا كاكیا طریقہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مشہور مفتی بہ قول کے مطابق ٹوٹ جائے گا،البتہ جس شخص کو  اصلاح باطن کے لیے اعتکاف  میں بٹھایا گیا ہو، اس کو اعتکاف کے ٹوٹنے کا فتوی نہ دیا جائے تو بہتر ہے۔قضاء کاطریقہ(فتوی نمبر61/76847)میں ذکر ہوچکا۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 447)
(فلو خرج) ولو ناسيا (ساعة) زمانية لا رملية كما مر (بلا عذر فسد) فيقضيه
الفتاوى الهندية (1/ 212)
وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط. سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان.
ولو خرج لبول أو غائط فحبسه الغريم ساعة فسد اعتكافه عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -، وعندهما لا يفسد قال الإمام السرخسي قولهما أيسر على المسلمين هكذا في الخلاصة.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 یکم ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب