77023 | ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائل | رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے ( |
سوال
اللہم صل علی محمد وعلی ال محمد وبارک وسلم یہ والا درود شریف حدیث سے ثابت ہے یا نہیں، اگر ہے تو حدیث نمبر بتادیں جو درود شریف حدیث سے ثابت نہ ہو وہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ شریعت میں کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ الفاظ تو کسی حدیث میں نہیں مل سکے ،لیکن اس کے الفاظ ماثور درود کے صیغوں پر مشتمل ہیں، لہذا اس درود کو ماثور درودوں سے ماخوذکہا جاسکتا ہے ،لہذا اسے پڑھنا درست تو ہے ،لیکن اس کو سنت سمجھنا یا اس میں زیادہ ثواب کا عقیدہ درست نہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲ ذیقعدہ۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |