021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نظریہ وحدت الوجود اور وحدت الشہود میں فرق
77054تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

۱۔علماء دیوبند کا نظریہ وحدۃ الوجود کیا ہے؟ ۲۔ نظریہ وحدۃ الوجود اور وحدۃ الشہود میں کیا فرق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تا۲۔مسئلہ وحدۃ الوجود کا مطلب یہ ہے کہ حقیقی  کامل ذات اللہ کی ہے اور تمام ممکنات اپنے وجود میں اللہ کی محتاج ہیں،بلکہ اس کی ذات کے آگے کالعدم ہیں یہ مطلب نہیں کہ تمام ممکنات کا وجود دوجود باری تعالی سے متحد ہے، یہ مطلب خلاف شریعت ہے اور صرف جاہل صوفیہ کی اختراع ہے ، اسی خرابی سے حفاظت کی خاطر محققین نے اس کی جگہ نظریہ وحدۃ الشہود کو رواج دیا کہ تمام ممکنات  سے رخ اور توجہ ایک ذات باری تعالی کی طرف کرنا کہ وہی مقصود شہود(توجہ والتفات )رہے۔اس میں غیر کے وجود کی نفی یا اتحاد وحلول کے نظریہ کے فتنہ کا خطرہ نہیں۔(احسن الفتاوی:ُج۱،ص۵۵۴ وفتاوی عثمانی:ج۱،ص۶۶)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۶ذیقعدہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب