021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد میں کرسیاں کہاں لگانا بہتر ہے؟
77140وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

اگر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی گنجائش ہے تو معذور افراد کے لئے کرسی صف کے درمیان یا دائیں بائیں کہیں بھی رکھ سکتے ہیں؟ کیا معذور افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلی صف میں ہی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھیں یا دوسری تیسری صف میں بیٹھیں،تاکہ پہلی صف میں صحیح اور تندرست لوگ کھڑے ہوں،تاکہ صفیں بالکل صحیح اور ترتیب سے ہوں؟

ان حضرات کے لئے شرعی لحاظ سے کیا مناسب ہے؟ نماز کی ابتداء میں جب نمازی آرہے ہوں اور پورا یقین ہو کہ ابھی صف مکمل ہوجائے گی تو معذور افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کرسیاں اٹھاکر صف کو مکمل کرلیں یا اپنی جگہ پر رہیں،تاکہ آنے والے لوگ صف کو مکمل کرلیں،شرعی لحاظ سے بہتر صورت کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلی صف سمیت کسی بھی صف میں کسی بھی جگہ کرسی رکھ کر نماز پڑھنا جائز ہے،البتہ اگر صف کے درمیان جگہ خالی رہنے کا اندیشہ نہ ہو تو پھر بہتر صورت یہ ہے کہ کرسیاں صف کے کنارے رکھی جائیں،تاکہ کرسی رکھنے کی وجہ سے صف کے درمیان جو تھوڑا بہت خلا پیدا ہوتا ہے وہ بھی نہ ہو اور دیگر نمازیوں کو تکلیف بھی نہ ہو۔

حوالہ جات
"بدائع الصنائع " (1/ 159):
" وإذا قاموا في الصفوف تراصوا وسووا بين مناكبهم لقوله - صلى الله عليه وسلم - «تراصوا وألصقوا المناكب بالمناكب»" .

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب