021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معذور کے لئے کرسی پر نماز افضل ہے یا زمین پر؟
77139نماز کا بیانمریض کی نماز کا بیان

سوال

جو حضرات معذور ہوں،ان کے لئے مسنون طریقہ زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ہے یا کرسی پر پڑھنا بہتر ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ایسا شخص جو قیام پر تو قادر نہ ہو،لیکن زمین پر سجدہ کرسکتا ہو،اس کے لئے کرسی پر بیٹھ کر سجدے کا اشارہ کرکے نماز پڑھنا جائز نہیں،بلکہ زمین پر سجدہ کرنا لازم ہے،البتہ ایسا شخص جو زمین پر سجدہ کرنے پر بھی قادر نہ ہو،اس کے لئے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے،تاہم کرسی کے بجائے زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنا زیادہ افضل ہے،کیونکہ زمین پر بیٹھ کر سجدے کا اشارہ زمین کے قرب کی وجہ سے حقیقی سجدے کے زیادہ مشابہ اور اقرب ہوگا۔

حوالہ جات
"الدر المختار"(2/ 97):
"(وإن تعذرا) ليس تعذرهما شرطا بل تعذر السجود كاف (لا القيام أومأ) بالهمز (قاعدا) وهو أفضل من الإيماء قائما لقربه من الأرض".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ:" (قوله لقربه من الأرض) أي فيكون أشبه بالسجود منح".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/ذی قعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب