77169 | حج کے احکام ومسائل | احرام اور اس کے ممنوعات کا بیان |
سوال
حالت احرام میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟ کچھ کہتے ہیں چونکہ اصل اجزاء خوشبو پر غالب ہوتے ہیں، اس لئیے جائز ہے،لیکن نہ کرنا اور بچنا اولی ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ ناجائزہے،ہرسال حج میں حاجیوں کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے،برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
o
جس ٹوٹھ پیسٹ میں خوشبودار چیز زیادہ اور غالب ہو اس کے استعمال سے دم لازم ہوگا، ورنہ صرف مکروہ ہے، لہذا حالت احرام میں منجن اور ٹوتھ پیسٹ سے بہر حال احتراز کرنا چاہئے اور اس کی جگہ مسواک کو استعمال کیا جائے۔ (فتاوی رحیمیہ:ج۸،ص۱۰۴)
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۸رجب۱۴۴۳ھ
n
مجیب | نواب الدین صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |