021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وصیت نامہ کے مطابق وصیت پر عمل کرنا ضروری ہے
77347وصیت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

اس گھر کی قیمت کے معاملے میں میری اور میری بہن کی رائے مختلف ہے۔ والد صاحب کی کل جائیداد میں اس گھر کی پرانی یا نئی قیمت لگانے سے والد صاحب کے حصے میں فرق آئے گا۔ تو کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ ہم بہن بھائی باہمی رضامندی سے یہ طے کر لیں کہ اس گھر کی پرانی قیمت لگے گی یا نئی  لگے گی یا کوئی اور حل نکال لیں اور پھر جو بھی حساب کتاب بنے اس کے حساب سے والد صاحب کا حصہ متعین کر کے ان کی وصیت پوری کرنے میں لگا دیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری رائے کے مطابق مذکورہ مکان چونکہ آپ کی بہن کی ذاتی ملکیت ہے اور وراثت میں سے لی گئی رقم ان  کا وراثتی حصہ شمار ہو گا، لہذا ان کی رضامندی کے بغیر آپ کا اس مکان میں تصرف کرنا جائز نہیں اور اس مکان کی قیمت لگوانے کی بھی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ مکان ترکہ میں شامل نہیں۔باقی وصیت کے حوالے سے تفصیل سابقہ سوالات کے جوابات میں گزر چکی ہے۔

 

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

24/ذوالحجہ 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب